وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ لوگوں کی فلاح کے لیے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلاح کے کام کے لیے پلاننگ کے ساتھ آگے جائیں گے۔
شاداب خان نے کہا کہ عمران خان تو بہت کھیلے ہیں اور میں ابھی کھیل رہا ہوں۔