کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
سرفراز احمد انجری کے باعث میچ کے لیے دستیاب نہیں۔ان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی محمد نواز کریں گے۔
ملتان سلطان کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نو میں سے تین میچز جیت سکی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
