پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کوایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔
وہاب ریاض کو نگران وزیر کھیل بننے کے بعد ہی پی ایس ایل کا پہلا میچ مہنگا پڑ گیا۔ پنجاب کے نگران وزیر کھیل کو افتخار احمد نے ایک ہی اوور میں چھ چھکے جڑ دیے۔
افتخار کی جانب سے 6 چھکوں کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ افتخاراحمد نے 50 گنیدوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا نمائشی میچ بگٹی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو185رنز کا ہدف دیا ہے۔
#IftiMania! ?
— Gujjar || Gladiator ? (@Gujjar_54) February 5, 2023
6, 6, 6, 6, 6, 6 against Wahab Riaz in the last over ?#QGvPZ ? ?? ? pic.twitter.com/iMLYTr7wnp