شاہد آفریدی نے شاہین اور انشا کی ایک ساتھ تصویر جاری کردی

گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے ہو گیا ہے فوٹو ٹوئٹر گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے ہو گیا ہے

قومی ٹیم سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئتر پر جاری کردی تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہیں، کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتی اور بڑی ہوتی ہیں۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین شاہ کے نکاح میں دی، آپ دونوں کو بہت مبارک ہو۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے ہو گیا ہے، شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store