روہت شرما بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

روہت شرما فائل فوٹو روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما انگھوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کے ایل راہول کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے ممبئی میں انگوٹھے کی چوٹ کو ڈاکٹر کو چیک کرایا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے خود کو فٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگااوردونوں ٹیموں کے درمیاندوسرا ٹیسٹ 22 دسمبر کوکھیلا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store