انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری فائل فوٹو ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

انگلینڈ نے پاکستان سے ملتان ٹیسٹ بھی چھین کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پاکستان کو فتح کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سے کیا تھا،اس وقت کریز پر آغا سلمان اور ابرار احمد موجود ہیں۔

چوتھے روز پاکستان کو فہیم اشرف،محمد نواز ، سعود شکیل، ابرار احمد اور زاہد محمود کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑے۔

تیسرے روز کے اختتام پر کریز پر فہیم اشرف اور سعود شکیل موجود تھے، دونوں کے رنز بالترتیب 3 اور 54 تھے۔

عبداللہ شفیق کے ہمراہ اوپننگ کے لیے آنے والے محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک رن پر اولی روبنسن کا شکار بنے۔

عبداللہ شفیق کو 45 رنز پر مارک ووڈ نے بولڈ کیا۔ دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کروا کر اسٹیڈیم واپس آنے والے امام الحق 60 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل تیسرے روز مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دیا گیا۔

ملتان ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی مداحوں کے لیے کافی اچھا رہا کیونکہ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ابرار نے ڈیبیو ٹیسٹ میں جن بیٹرز کو آؤٹ کیا ان میں زیک کرالی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store