فیفا ورلڈ کپ: مراکش کی شاندار فتح پر فلسطین میں بھی جشن

مراکش کی شاندار فتح پر فلسطین میں بھی جشن فائل فوٹو مراکش کی شاندار فتح پر فلسطین میں بھی جشن

فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش اور فلسطین میں جشن منایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں بڑی تعداد میں لوگ جیت کا جشن منانے سڑکوں پرنکل آئے۔

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اس شاندار جیت پر صرف مراکش ہی نہیں فلسطین میں بھی جشن منایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مراکش کے فٹبال کھلاڑیوں نے کئی میچز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم اسٹیڈیم میں لہرایا۔

مراکش کے کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی کئی بار فلسطین کا ذکر کیا۔

install suchtv android app on google app store