فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چیمپیئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔
Palestine will be free! #morocco pic.twitter.com/Be3mYEHKUu
— Muhammad Smiry (@MuhammadSmiry) December 6, 2022
ایونٹ کے سپر 16 مرحلے کے میچ میں سپین اور مراکش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں اسپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی تاہم مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسپین کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے باوجود مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دی گئیں۔
Morocco celebrates their victory by raising the Palestinian flag ??. Palestine has been the winner in this World Cup. Arab regimes can pursue normalisation, but the people of the Arab world will have the final say. Congratulations Morocco for your victory and principled stance ?? pic.twitter.com/eTrNQWhelB
— Amro Ali (@_amroali) December 6, 2022
اسپین کی ٹیم پہلی تینوں پینلٹیز میں گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ مراکش نے چار پینلٹیز میں تین گولز کر کے فتح اپنے نام کی،اسپینش نژاد مراکو کھلاڑی اشرف حکیمی نے وننگ پنالٹی لگا کر ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔