راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری فائل فوٹو راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے 66 اوورز تک پر اعتماد بیٹنگ کی اور ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کی جس کے بعد 225 کے مجموعی اسکور پر انگلش بولرز پاکستان کی پہلی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دن کے آغاز پر ہی عبداللّٰہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

عبداللّٰہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔

امام الحق نے 180 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور ٹیم کے اسکور کو 214 تک پہنچایا۔

پاکستان ٹیم کے 245 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store