انگلش کپتان کی طبیعت ناساز، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتوی

انگلش کپتان کی طبیعت ناساز، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتوی فائل فوٹو انگلش کپتان کی طبیعت ناساز، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتوی

پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث سیریز کی ٹرافی کی ہونے والی رونمائی کی تقریب ملتوی ہوگئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔

ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے۔

install suchtv android app on google app store