نسیم شاہ نے جو روٹ کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیدیا

نسیم شاہ نے جو روٹ کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیدیا فائل فوٹو نسیم شاہ نے جو روٹ کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیدیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے انگش کھلاڑی جو روٹ کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیدیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ جوروٹ دنیا کا بہترین بلے باز ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کے ٹیسٹ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ جس طرح کا مقابلہ ہوگا اسکے مطابق کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کیلئے 4 انکلوژر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا عمل تیزی سے مکمل ہونے کو ہے۔

راولپنڈی میں ہونے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز ، دوسرے دن کےلیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام، اسی طرح تیسرے،چوتھے دن کی بھی جاویداختر، اظہرمحمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرزکی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

 

 

install suchtv android app on google app store