ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:  بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بنگلادیش نے 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔ فائل فوٹو بنگلادیش نے 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فانئل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔

 

install suchtv android app on google app store