ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

زمبابوے کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 118 رنز کا ہدف فائل فوٹو زمبابوے کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 118 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

نیدرلینڈز نے 118 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زمبابوے کی جانب سے سنکدر رضا نے 40 رنز جبکہ شان ولیمز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہو سکا۔

آئی سی سی ایونٹ میں ڈچ ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے جبکہ زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی تھی، میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store