زمبابوے کی پاکستان کیخلاف جیت پر ڈیرن سیمی کو بھی حیرت میں ڈال دیا

  • اپ ڈیٹ:
 زمبابوے کی  پاکستان کیخلاف جیت پر  ڈیرن سیمی کو بھی حیرت میں ڈال دیا فائل فوٹو زمبابوے کی پاکستان کیخلاف جیت پر ڈیرن سیمی کو بھی حیرت میں ڈال دیا

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی جیت کے ایک روز بعد بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی کہ’ صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ جس طرح زمبابوے نے رنز کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف دفاع زمبابوے ٹیم کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا ۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی شکست پر زمبابوین صدر کا دلچسپ ردعمل

سابق ویسٹ انڈین کپتان نے مزید لکھا کہ زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا ، وہ ٹیم آف اسٹارز نہیں ہے وہ جیت کے مستحق تھے ۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">Waking up this morning still stunned at the manner in which <a href="https://twitter.com/ZimCricketv?ref_src=twsrc%5Etfw">@ZimCricketv</a> defended these runs against <a href="https://twitter.com/TheRealPCB?ref_src=twsrc%5Etfw">@TheRealPCB</a> that was pure Will power by Zimbabwe, they played like a Star Team last night. (Not a team of stars) And deserved to win ??????</p>&mdash; Daren Sammy (@darensammy88) <a href="https://twitter.com/darensammy88/status/1585808754255093761?ref_src=twsrc%5Etfw">October 28, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی تھی ۔

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی تھی ۔

install suchtv android app on google app store