نسیم شاہ نے رضوان کو ’لاکھوں میں ایک‘ کیوں قرار دیدیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ  اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فائل فوٹو نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا بڑا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔

بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تو محمد رضوان نے بھی 88 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم کی جوڑی نے جہاں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے وہیں آہستہ بیٹنگ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو بھی اپنی بیٹنگ سے بھرپور جواب دیا۔

اس معاملے پر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

نسیم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا شاندار سنچری کرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store