ویسٹ انڈیز کیساتھ بڑے مقابلے کیلیے شاہین اڑان بھرنے کو تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےویسٹ انڈیز سے بڑے مقابلے کیلیےکمر کس لی ہے اور امید ظاہر کیا یے کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز اچھی رہے گی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ ون ڈے میں ہمارا ٹاپ آرڈر شاندار پرفارمنس دے رہا ہے تاہم ٹاپ آرڈر کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے مڈل آرڈر کی پرفارمنس نظرانداز ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑی جب یہ سوچیں گے کہ ہم پرفیکٹ ہیں تووہیں سے ہمارا زوال شروع ہوجائے گا۔

انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ چاہتا ہوں کہ قومی ٹیم میں ایک نہیں بلکہ پانچ پانچ وکٹ کیپرزکھیلیں۔ مڈل آرڈربیٹرحارث سہیل کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حارث کی فٹنس اوراسکلز بین الاقوامی معیار کی ہیں۔

بالنگ سے متعلق انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے باؤلرز سب سے بہتر ہیں اورکاؤنٹی کرکٹ میں بھی پاکستانی باؤلرزکے خوب چرچے تھے،ہماری ٹیم کی باولنگ کا معیار کافی اوپر ہے۔

کپتان بابراعظم کو انھوں نے عاجز اور بہترین انسان قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ کےعلاوہ بھی بابر کی بہت زیادہ خوبیاں ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا پریشرہوتا ہے تاہم امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی سیریزہوگی۔

install suchtv android app on google app store