قومی کرکٹر عابد علی نے اپنے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کر دی

 کھلاڑی عابد علی فائل فوٹو کھلاڑی عابد علی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، جس کے بعد اسپتال سے انہوں نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو پیغام میں قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں، سب سے دعاوں کی درخواست کرتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کا ایک چھوٹا سا پروسیجر ہونا ہے، اللہ اس میں کامیاب کرے۔

 ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب جاری بیان کے مطابق اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں گزشتہ روز 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ اس دوران انہیں سینے میں تکلیف ہوئی۔

بیان کے مطابق کرکٹر عابد علی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے۔ ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی اس ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اس وقت ان کی حالت بہتر ہے۔

install suchtv android app on google app store