قومی ٹیم کے سابق کوچ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کوچ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے فائل فوٹو قومی ٹیم کے سابق کوچ بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے۔ میرے وہاں گزرے 3 سال بہت شاندار تھے۔


خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں۔

install suchtv android app on google app store