پشاور زلمی کی پی ایس ایل فائنل تک رسائی، شاہد آفریدی کی مبارکباد

سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی فائل فوٹو سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی

سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد دی۔

 اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد کے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بولنگ کے وقت دباؤ کا شکار ہوگئی، جب کہ خاص طور پر ایسے وقت میں اسے اسٹرائیک کی ضرورت تھی۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان پی ایس ایل 6 کےفائنل میں بہترین مقابلہ ہوگا۔

install suchtv android app on google app store