پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے پر راضی

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز  یو اے ای منتقل کرنے پر راضی فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے پر راضی

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے پر راضی ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں این سی او سی کے مشورے کا منتظر ہے کیونکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا اور اس سلسلے میں موجودہ صورتحال پر پی سی بی این سی او سی سے رابطے میں ہے۔

این سی او سی نے کراچی میں انعقاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی تو ایونٹ کو یو اے ای منتقل کردیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کے لیے ایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے اور آگے ونڈو ملنا مشکل ہے اسی بنیاد پر سی بی ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے پر رضا مند ہے۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں اور میچز سے قبل 7 روز کے قرنطینہ کی مدت 22 مئی سے شروع ہونا ہے۔

install suchtv android app on google app store