کورونا کے بڑھتے کیسز, کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاک ڈاؤن فائل فوٹو لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن7 یوسیز کی 8گلیوں میں لگایاگیا ہےجو 21 اپریل سے 4 مئی تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیماڑی، سائٹ اور بلدیہ کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جہاں کورونا کے 10مریض موجود ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی ہے، علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی جب کہ متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید برآں متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store