شہر قائد میں کوروناکے پھیلاومیں تیزی، 83 افراد جان کی بازی ہار کئے

شہر قائد میں کوروناکے پھیلاومیں تیزی،  83 افراد جان کی بازی ہار کئے فائل فوٹو شہر قائد میں کوروناکے پھیلاومیں تیزی، 83 افراد جان کی بازی ہار کئے

کراچی میں مارچ کے 12 دنوں میں 1298 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور 83 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسزضلع شرقی میں سامنے آئے جہاں 12 دن میں وائرس سے سب سے زیادہ 34 اموات ہوئیں جب کہ ضلع وسطی میں 27، جنوبی میں 16، غربی میں3،کورنگی میں 2اور ضلع ملیر میں ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہےکہ دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی میں 235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے، ضلع وسطی تیسرے نمبر پر رہا جہاں 158 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جب کہ کورنگی میں 133 اور ملیر میں 126 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنےکی شرح 3.58 فیصد ریکارڈ

install suchtv android app on google app store