شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز آج کھلیں گے

سی این جی پمپ فائل فوٹو سی این جی پمپ

شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز آج کھلیں گے، گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز گزشتہ 6روز سے بند تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل6دن کی لوڈشیڈنگ کے بعد کل سی این جی اسٹیشنز کھلیں گے، کل صبح 8بجے سے سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے کیلئے کھل جائیں گے۔

پیر سے جمعرات تک سی این جی اسٹیشنز3دن کیلئے بند رہیں گے۔ پیرصبح8سے جمعرات صبح8بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

شہر کی سڑکوں پر جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کم دکھائی دی وہیں رکشہ اور ٹیکسی والوں نے بھی شہریوں سے سی این جی بند ہونے پر من مانے کرائے وصول کیے۔

6دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھلنے کی خبر پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store