کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 3 ڈاکوں گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 3 ڈاکوں گرفتار فائل فوٹو کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 3 ڈاکوں گرفتار

سندھ پولیس نے شہر قائد کے دو علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ڈکیتوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 سے متصل یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے ناکہ لگایا جس کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔

موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اسنیپ چیکنگ دیکھ کر اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والے افرادکی جب تلاشی لی گئی تو اُن کے پاس سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب اقبال مارکیٹ کی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کیا۔

install suchtv android app on google app store