سندھ بھر میں مزید چوبیس گھنٹےکیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

 مزید چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے فائل پپوٹو مزید چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح آٹھ بجے سے مزید چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آج سے مزید چوبیس گھنٹے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سندھ میں پہلے اڑتالیس گھنٹوں سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے۔

کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری پیش آ رہی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے سبب سڑکوں پر پبلک ٹرانسپوٹ بہت کم ہے۔ پرائیوٹ ایمبولنس سروسز بھی بند ہے جس کے باعث ایدھی و چھیپا پر لوڈ بڑھ گیا۔

سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے پھر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے اور گیس میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store