کورونا وائرس: دو اراکین اسمبلی بھی مہلک وباء کا شکار، افسوس ناک خبر آگئی

سندھ اسمبلی فائل فوٹو سندھ اسمبلی

شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، دو اراکین سندھ اسمبلی میں مہلک ترین وائرس تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لاک ڈاون میں نرمی کے باعث کرونا کیسز میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے وارڈ بھرگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے دو اراکین میں بھی مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے نام سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو ہے، دونوں اراکین اسمبلی نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر نجی اور سرکاری اسپتالوں نے مزید کورونا کے مریض لینے سے انکار کردیا ہے، جناح اسپتال میں ایچ ڈی یو کے 19 بستروں پر مریض موجود ہیں جبکہ ائی سی یو کے سترہ بستروں پر بھی مریض موجود ہیں اسی طرح سول اسپتال میں مختص بارہ وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتالوں کی بات کی جائے تو انڈس اسپتال کے تمام 28 بستر اور 15 وینٹ بھر گئے جبکہ اوجھا اسپتال کے تمام 50 بیڈ اور 16 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

ضیاء الدین اسپتال کے مخصوص 51 بیڈ اور 6 وینٹی لیٹر بھر گئے ہیں اغا خان اسپتال نے کرونا کے مزید مریض لینے سے انکار کردیا ہے اور باقاعدہ نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مریضوں کا بوجھ عید کی چھٹیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store