کراچی کے شاہراہ پر تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور اور کلینرفرار

کراچی کے شاہراہ پر تیل سے بھرا  ٹینکر الٹ گیا،  ڈرائیور اور کلینر حادثے کے بعد فرار فائل فوٹو کراچی کے شاہراہ پر تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور اور کلینر حادثے کے بعد فرار

شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں قومی شاہراہ پر 15 ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا، ڈرائیور اور کلینر حادثے کے بعد فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کے قریب آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس سے قومی شاہراہ پر تیل بہنے لگا، ٹینکر میں 15 ہزار لیٹر تیل موجود تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ رات گئے پیش آیا، حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہو گئے، شبہ ہے ڈرائیور نشے میں تھا، تحقیقات کر رہے ہیں، حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہیوی مشنری کی مدد سے آئل ٹینکر کو سیدھا کیا گیا، جب کہ ٹینکر میں رہ جانے والا 10 ہزار لیٹر ڈیزل دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا گیا، بعد ازاں، گلشن حدید قومی شاہراہ پر شہر سے باہر جانے والے ٹریک پر ٹریفک بحال ہو گیا۔

آئل ٹینکر سے رساؤ کے باعث ڈیزل بہہ کر سڑک پر پھیل گیا تھا، ٹینکر ہٹانے اور سڑک پر موجود ڈیزل پر مٹی ڈالنے کے بعد ٹریک کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ قبل ازیں مزید کسی حادثے سے بچنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ کی گاڑی اور پولیس اہل کار جائے حادثہ پر موجود رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد شاہراہ کا ایک کلومیٹر سے زائد ٹریک بند کر دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store