جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم سے کیامطالبہ کیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم سے کیامطالبہ کیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی فائل فوٹو جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم سے کیامطالبہ کیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے دورے کے موقع پر کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کی، جی ڈی اے رہنماؤں نے وزیر اعظم سے کیا کہا، اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے کنگری ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں وزیر اعظم سے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی تبدیلی مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا مطالبہ نہ مانا جائے، اس طرح افسران کو ڈرا دھمکا کر ہٹایا جاتا رہا تو کون کام کرے گا، اس سلسلے میں ہم نے چند تجاویز آپ کے نمایندے گورنر کے سامنے پیش کر دی تھیں۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان نے یہ کہہ کر انھیں حیران کر دیا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس بارے میں انھیں کچھ نہیں بتایا، اب تو میں آئی جی سندھ پولیس تبدیل کرنے کا کہہ چکا ہوں۔ وزیر اعظم نے ان معاملات پر گورنر سندھ پر بھی اظہار ناراضی کیا، اور جی ڈی اے رہنماؤں سے کہا کہ آیندہ اسد عمر سندھ اور جی ڈی اے کے ساتھ معاملات دیکھیں گے۔

تاہم جی ڈی اے وفد نے کہا کہ اسد عمر کو اسلام آباد میں کون ڈھونڈے گا، اگر سندھ کی سیاست میں آپ کو دل چسپی نہیں ہے تو ہمیں صاف بتا دیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس پر جواب دیا کہ وہ مرکز اور پنجاب میں مصروف تھے۔

خیال رہے کہ سندھ اور وفاق میں دوریاں ختم ہو گئی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد بھی پوری ہو گئی، وزیر اعظم نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی سندھ حکومت کی درخواست منظور کر لی، جس کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا، مشتاق مہر کو نیا آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store