بچوں کی ایسی کیا فرمائش تھی کہ باپ نے خود کو آگ لگا دی، وزیراعظم کے نام خط میں کیا لکھا جو سب کو غمگین کر گیا

بچوں کی ایسی کیا فرمائش تھی کہ باپ نے خود کو آگ لگا دی فائل فوٹو بچوں کی ایسی کیا فرمائش تھی کہ باپ نے خود کو آگ لگا دی

 

کراچی میں غربت نے ایک اورشخص کی جان لے لی ،بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش پوری نہ کرنے پر والد نے خودکشی کرلی، ابراہیم حیدر کے رہائشی میر حسن نے پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگا لی،لیکن خودکشی سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مدد کی اپیل کی ہے۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدر کارہائشی میرحسن کافی عرصے سے بےروزگارتھاجس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھا،گزشتہ روز بچوں نے فرمائش کی تھی کہ باباسردی شدید ہوگئی ہے آپ گرم کپڑے لادیں جس پر میرحسن نے گھرسے دورجاکر قبرستان کے قریب خودپرپٹرول چھڑک کرآگ لگالی ،اہل علاقہ نے فوری طورپر میرحسن پر گرم کپڑے ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی مگر اس کا جسم بری طرح جھلس چکاتھا۔

لوگوں نے میرحسن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا،ڈاکٹروں کاکہناہے کہ میرحسن کا جسم 60 فیصدجھلس گیا ہے ،35 سالہ میرحسن سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،میرحسن نے خودکشی سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام خط بھی تحریرکیاہے جس میں مدد کی اپیل کی گئی ۔

install suchtv android app on google app store