موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سندھ حکومت کا نیا اعلان سامنے آگیا

موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے فائل فوٹو موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے

موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت نے اعلان کیاکہ یکم جنوری سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث ایسی اطلاعات گردش میں تھیں کہ شاید چھٹیوں میں اضافہ ہوجائے تاہم سندھ کے سیکرٹری برائے ایجوکیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیاجارہاہے، یکم جنوری دوہزار بیس سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store