شہر قائد میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں اسکرین گریب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ برگر لینے باہر گیا تھا، واپس آیا تو گھر میں لاشیں دیکھیں۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا شوہر درزی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store