کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچہ جاں بحق

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچہ جاں بحق فائل فوٹو کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچہ جاں بحق

قائد آباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ قائد آباد کے علاقے مسلم آباد کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے 10 سالہ عمر اور 12 سالہ سجاد زخمی ہوگئے۔ زخمی سجاد کے سر پر گولی لگی اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار 25 سالہ طاہر اور 26 سالہ عطا اللہ بھی زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ملزم شیر زمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ادھر کم سن سجاد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اور جنازے میں مقتول کے اہلخانہ کے علاوہ علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مقتول سجاد کے والد عدالت خان نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی ہلاکت پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، دو روز قبل اس کا نتیجہ آیا تھا جس میں وہ پاس ہوا تھا، وہ نئی کتابیں لے رہے تھے جب پتہ چلا کہ بیٹا مقابلے میں مارا گیا، انھوں نے کہا کہ ہم بچوں کو محنت سے بڑا کرتے ہیں اور پولیس انہیں مقابلوں میں مار دیتی ہے۔

install suchtv android app on google app store