کراچی میں پولیس کے زیرِحراست معمر شہری جاں بحق

 کراچی میں پولیس کے زیرِحراست معمر شہری جاں بحق فائل فوٹو کراچی میں پولیس کے زیرِحراست معمر شہری جاں بحق

کراچی کےعلاقےسائٹ میٹروول میں پولیس کارروائی کے دوران شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کاعمررسیدہ عہدیدار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ بریکنگ ایسوسی ایشن کےعہدیدارعبدالکریم کو حراست میں لے کر موبائل میں ڈالا، اسی دوران وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

کراچی کے علاقے میٹروول میں اقبال مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے بریکنگ ایسوسی ایشن کےعہدیدارعبدالکریم کو حراست میں لے کر موبائل میں ڈالا، اسی دوران وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

مرحوم عبد الکریم کے بیٹے نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے والد پر جھوٹا مقدمہ کسی بلیک میلر نے درج کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد دل کے مریض تھے۔

عبدالکریم کے بیٹے امین نے کہا کہ گرفتاری کے دوران پولیس کی رویے کے باعث والد کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس پر وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے اگر صحیح تھے تو وہاں سے میرے والد کو چھوڑ کرکیوں فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے جس پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔

install suchtv android app on google app store