ہائیکورٹ کا سندھ پولیس میں کرپشن کی درخواستوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا سندھ پولیس میں کرپشن کی درخواستوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم فائل فوٹو ہائیکورٹ کا سندھ پولیس میں کرپشن کی درخواستوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

سابق آئی جی سندھ کے خلاف ایک اور کرپشن کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ پولیس میں کرپشن، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر کی ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پولیس افسر تنویر احمد، عتیق الرحمان اور شفیق نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پلی بارگین کی رقم کون طے کرتا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پلی بارگین کی رقم تفتیشی افسر کی سفارش پر چئیرمین نیب طے کرتے ہیں۔

عدالت نے نیب کو ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستوں پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store