پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں سے عوام اب بھی پیار کرتی ہے: آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں اور ناقص منصوبہ بندی کے نتیجہ میں ملک آج بڑے معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

سندھ کے علاقے مورو ٹاؤن سے 27 کلومیٹر دور شاہ بیگ گاؤں کے دورے کے دوران پی پی پی کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ 

انہیں نوکریاں اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں، یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ کے لیے نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجتے ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ غریب اور کارکنوں کے حق میں پارٹی پالیسی کے باعث پیپلز پارٹی کو کارکنوں کے حقوق کے لیے جدوجہد اور رکاوٹوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس عظیم جدوجہد میں پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور برابری کے حقوق اور ملک میں اقتصادی نظام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی انہیں پالیسیوں سے عوام اب بھی پیار کرتی ہے اور اقتدار میں لانے کے لیے ہمیشہ ووٹ بھی کرتے ہیں۔

بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما شاہ بیگ سبکی کے گھر گئے اور ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ضیا حسین لنجھر اور ممتاز چانڈیو بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store