امن و امان کی بہتری سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے اس کے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کو صوبے بھرکی سیکیورٹی اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن وامان کے لیے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا انجن ہے، امن و امان کی بہتری سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مثبت انداز میں جاری ہیں، شہرکی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store