کراچی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، بھاری مشینری کا استعمال، رینجرز بھی موجود

شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری فائل فوٹو شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ساتویں روز صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف غیرقانونی تعمیرات گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی طور پر قائم تعمیرات کو گرایا جارہا ہے۔

آپریشن کے دوران پرندہ مارکیٹ، کپڑوں کی مارکیٹ، چائے پتی اور خشک میوہ جات کی مارکیٹ بھی گرائی جارہی ہیں۔

سینیئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر احمد صدیقی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند گھنٹوں میں ایمپریس مارکیٹ کے ارد گرد تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے گا اور 15 روز میں اِسے اصل شکل میں بحال کردیں گے۔

بشیر صدیقی نے کہا کہ آج 1043 غیر قانونی دکانیں گرائی جائیں گی اور آپریشن کے بعد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور پولیس صدر میں جگہ جگہ کیمپ لگائے گی۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کا مزید کہنا تھا کہ صدر میں تجاوزات کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو کے ایم سی، اینٹی انکروچمنٹ اور پولیس پر مشتمل ہوگی۔

install suchtv android app on google app store