کراچی پولیس چیف کا ٹریفک اہلکاروں کو ’غریبوں‘ کا چالان نہ کرنے کا حکم

کراچی پولیس چیف امیر شیخ فائل فوٹو کراچی پولیس چیف امیر شیخ

کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کو حکم دیتا ہوں کہ جو غریب ہوں ان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیں۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں رکشا ڈرائیور کی عیادت کی اور امدادی رقم کا چیک پیش کیا تاہم رکشا ڈرائیور اور اس کے اہل خانہ نے امدادی رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مدد نہیں انصاف چاہیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کو حکم دیتا ہوں کہ جو غریب ہوں ان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیں، ایک ہفتے تک غلط سمت سے آنے والوں کے علاوہ چالان نہ کیے جائیں، ٹریفک پولیس غریبوں کو تنگ نہ کرے اور رکشے والوں کا دن میں ایک چالان کیا جب کہ عوام سے درخواست ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر رکشا ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت خوری کے خلاف خود کو آگ لگالی تھی۔

install suchtv android app on google app store