سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج عہدے کا حلف اُٹھائیں گے

سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج عہدے کا حلف اُٹھائیں گے فائل فوٹو سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج عہدے کا حلف اُٹھائیں گے

سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل آج صوبے کے 33 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے عہدے کا حلف لیں گے

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ، کابینہ کے اراکین اور سیاسی رہنما و دیگر افسران شرکت کریں گے۔

عمران اسماعیل نے ایک ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ آج صبح اسپیکر آغا سراج درانی کو بھجوائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنر ہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store