جس مجرم پر ہاتھ ڈالو اس کا کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے: آئی جی سندھ

جس مجرم پر ہاتھ ڈالو اس کا کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے: آئی جی سندھ فائل فوٹو جس مجرم پر ہاتھ ڈالو اس کا کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہناہےکہ پولیس دہشتگردی سے لڑنے کے لیے دن رات ایک کررہی ہے جب کہ جس مجرم پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اس کا کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے۔

کراچی کے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انسپکٹر جنرل سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان اور خواتین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوانوں نے 3 ماہ کی مشقت آمیز تربیت بخوبی مکمل کی، جرائم کے خلاف جرأت مندانہ لشکر کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی قربانیاں سنگ میل بن گئی ہیں، کراچی شہر کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں لیکن اسٹریٹ کرائم سب سے بڑا چیلنج ہے۔

امجد جاوید سلیمی کا کہناتھاکہ پولیس دہشتگردی سے لڑنے کے لیے دن رات ایک کررہی ہے، جس مجرم پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے اس کا کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے رابطہ ہوتا ہے، ہر اس ملزم پر ہاتھ ڈالیں گے جو جرائم پیشہ ہوگا، تمام جرائم کو ختم کرنے کےلیے قدم اٹھائیں گے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ انتخابات کے لیے کچھ پولنگ اسٹیشن حساس جب کہ کچھ انتہائی حساس ہیں، حساس پولنگ اسٹیشن میں 6 عام اسٹیشن میں 4 اہلکار تعینات ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store