کراچی: خاتون نے گھر کو آگ لگا دی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ اسکرین گریب کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اور بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ میں گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم اُس وقت تک آگ کے باعث 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوچکے تھے۔

دیگر 3 افراد نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑا۔

آگ سے جھلسنے والے دیگر 3 افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

مرنے والوں میں خاتون گلزار اور ان کے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی شناخت نازیہ، گلزارہ بی بی، ظفر، نائلہ، ریحان، رقیہ اور طیب کے نام سے ہوئی ہے۔

جبکہ زخمیوں میں ساجد، سائیں داد اور اقصیٰ شامل ہیں۔

متاثرہ گھر کے پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک وہ لوگ بھاگ دوڑ کرتے، اُس وقت تک پورے گھر میں آگ لگ چکی تھی۔

پولیس کے مطابق گھر میں آگ مرنے والے بچوں کی ماں گلزارہ بی بی نے لگائی تھی، جو خود بھی جھلس کر جاں بحق ہوچکی ہے۔

واقعے میں بچ جانے والے زخمی ساجد نے پولیس کو دیئے جانے والے ویڈیو بیان میں بتایا کہ جب کمرے میں آگ لگی تو وہ سب ایک کمرے میں جبکہ ان کے والد باہر سو رہے تھے، اسی وجہ سے بچ گئے۔

ساجد کے مطابق اس کی والدہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور 2 سال سے ان کا علاج چل رہا تھا۔

install suchtv android app on google app store