کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان فائل فوٹو کراچی میں آج بھی پارہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان

شہرقائد میں درجہ حرارت آج بھی 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جس کے باعث آج بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شہریوں کوآج بھی چلچلاتی دھوپ اورگرم ہواؤں کا سامنا رہے گا، آج بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے جب کہ گزشتہ روزکی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند ہیں، دن بھرشمال کی جانب سے 10 کلومیٹرکی رفتارسے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہرہیٹ ویوسے محفوظ ہے تاہم شدید گرمی کی لہرمزید دوسے تین روزجاری رہے گی۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزشہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کونڈھال کردیا تھا جب کہ پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔

install suchtv android app on google app store