عمران خان کا حکومت کو فوری انتخابات کا مشورہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا جمہوریت میں حق ہے۔ میرے گھر کے باہر بے شمار دھرنے ہوئے لیکن ہم نے احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبے تسلیم کیے۔ عمران خان نے مشورہ دیا کہ حکومت کو فوری الیکشن کا اعلان کر دینا چاہیے کیونکہ ملک میں کوئی نظام درست نہیں چل رہا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے کہا کس کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی گئی؟ اگر ظفر الحق رپورٹ نہ دی گئی تو مزید مسئلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزراء نے بیرون ملک اقامے لیے ہوئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان میں فاٹا کا معاملہ حل کرنے کی شق موجود تھی۔

عمران خان نے کہا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے۔ بجلی کے معاملے میں مختصر مدت میں پلاننگ کی اور آج کے پی کے چھوٹے دیہات بھی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے منی لانڈرنگ کی بات نہیں کی۔ پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ کرپشن کیلئے مہنگے پاور پلانٹس لگائے گئے، ظفر حجازی کو ملک کی نہیں کرپٹ مافیا کی خدمت کیلئے عہدہ دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملتان میٹرو کی خبر چائنہ سے آئی لیکن ایس ای سی پی نے دبا دی۔ کرپشن سے سارے اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صرف شارٹ ٹرم پلاننگ کی گئی ہے۔

چیئرمین پی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کرپشن کریں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں۔ حکمران پیسے چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، انہیں عوام کی تعلیم اور صحت کی کوئی فکر نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ایسا منشور لائے گی جس پر عمل کر کے دکھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store