سندھ پولیس کو پالتے اور نخرے اٹھاتے ہیں لیکن کچھ پوچھ نہیں سکتے: وزیر داخلہ سندھ

سندھ پولیس کو پالتے اور نخرے اٹھاتے ہیں لیکن کچھ پوچھ نہیں سکتے: وزیر داخلہ سندھ سندھ پولیس کو پالتے اور نخرے اٹھاتے ہیں لیکن کچھ پوچھ نہیں سکتے: وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہےکہ سندھ پولیس ہمارا بچہ ہے ہم اس کو پالتے ہیں اور نخرے اٹھاتے ہیں لیکن اب کچھ پوچھ بھی نہیں سکتے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چھری مار واقعات سے متعلق سوال پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی بے گناہ کو چھرا مار کے مقدمے میں فکس نہیں کیا۔

آئی جی سندھ سندھ متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی جی کے مسئلے پر حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں آیا جب کہ آئی جی سندھ سےکوئی اختیارات نہیں لیے گئے، اختیارات سے متعلق عدالت میں کچھ باتیں چھپائی گئی ہیں۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم کے مطابق میرے پاس تبادلے کے اختیارات نہیں ہیں، سندھ حکومت عدلیہ کے ہر حکم پر عمل کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس ہمارا بچہ ہے، ہم اس کو پالتے، کھیلاتے اور نخرے اٹھاتے ہیں، اب ہم سندھ پولیس سےکچھ کہہ اور پوچھ بھی نہیں سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store