کراچی میں سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا، سابق وزیر سے پوچھ گچھ کی تیاریاں، گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
شہر قائد میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے ایک سابق صوبائی وزیر کا بھی بیان لینے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر سے سانحہ بلدیہ کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
سابق وزیر سے جیل میں تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں سابق وزیر کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ سانحہ بلدیہ کے تفتیشی حکام نے اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے جبکہ اب تک ہونے والی تحقیقات کے متعلق اعلیٰ افسران کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔