کراچی میں دھماکوں کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محرم الحرام میں متبادل سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اورنگی ٹاؤن دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قائم علی شاہ نے سیکریٹری صحت کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔