گل پلازہ کے بعد رمپا پلازہ بھی غیرمحفوظ، نوٹس جاری

گل پلازہ سے ملحقہ رمپاپلازہ بھی غیرمحفوظ ،دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا فائل فوٹو گل پلازہ سے ملحقہ رمپاپلازہ بھی غیرمحفوظ ،دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا

گل پلازہ سے ملحقہ رمپاپلازہ بھی غیرمحفوظ ،دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا، مرنے والے افراد کی تعداد 28 تک جا پہنچی، 85 افراد لاپتہ ،اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے ملحقہ رمپاپلازہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا، ایس بی سی اے نے رمپا پلازہ کو بھی غیر محفوظ قرار دے کر سیل کردیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا تباہ حال گل پلازہ نے معائنہ مکمل کیا، گل پلازہ کی بیسمنٹ میں بڑی مقدار میں گرم پانی موجود ہے۔

پانی نکلنے کے بعد ہی اندرونی پلرزکا معائنہ کیا جاسکے گا،متاثرہ عمارت کے رمپا پلازا سے جڑے حصے پر فوری جیک لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق رمپاپلازہ میں کسی بھی قسم کی سرگرمی بغیر اجازت جاری رہی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

کراچی میں سانحہ گل پلازہ کو 5 روز گزر گئے، تباہ حال عمارت کے اندر ریسکیو آپریشن جاری ہے، مرنے والے افراد کی تعداد 28 تک جا پہنچی، 85 افراد لاپتہ ،اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کلیکشن شروع ہو گیا ہے، 18 افراد کے ورثا نے ڈی این اے سیمپل جمع کرا دیئے۔

گل پلازہ کے ملبے پر درجنوں شہری اشکبار ہیں، اور اپنے پیاروں کے لیے اب بھی کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store