کراچی میں ہیوی ٹریفک نے مزید دو شہریوں کی جان لے لی، فیڈرل بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بہن اور بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق افراد میں بائیس سال کی ماہ نور اور چودہ سال کا علی رضا شامل ہیں، زخمی شخص اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
