کراچی: سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 38 ملازمین ایس بی سی اے ایڈمن آفس پہنچ گئے

کراچی میں مخدوش عمارتوں کے بڑھتے حادثات اور واقعات کی روک تھام کیلئے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اڑتیس افسران و ملازمین کو ایس بی سی اے میں شامل کر لیا گیا۔ گریڈ دو سے گریڈ اٹھارہ تک کے ملازمین شامل ہیں،افسران کو مختلف ٹاؤن میں تعینات کیا جائے گا۔

نئے افسران و ملازمین کی انٹری سے موجودہ افسران و ملازمین تشویش کا شکار ہو گئے۔

قانونی ماہرین کے مطابق ایس بی سی اے میں دوسرے ادارے سے ملازمین کی تعیناتی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر پابندی عائد کی گئی ہے،ایس بی سی اے میں نئے افسران و ملازمین کو جوائنگ دے دی گئی۔

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے نئے افسران و ملازمین کے ایس بی سی اے میں تبادلہ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store