لیاری کے علاقے بغدادی میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  • اپ ڈیٹ:

شہر قائد میں ایک عمارت گرگئی، لیاری میں کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد ملبے تلے دب ہوئے ہیں۔ تین خواتین سمیت چھ زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع رہائشی عمارت اچانک زمیں بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر وزیر بلدیات نے انکوائری کمیٹی قائم اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

گرنے والی عمارت سے ملحق 2 اور 7 منزلہ عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس بی سی اے سے شہر کی بوسیدہ و خستہ حال عمارتوں کی تفصیلات فوری طلب کر لیں۔

لیاری کے علاقے بغدادی میں واقع رہائشی عمارت اچانک زمیں بوس ہو گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے، پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

جناح اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،جاں بحق افراد کی شناخت حور بائی،پرانتک، وسیم اور پریم کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے، گرنے والی عمارت سے ملحق 2 اور 7 منزلہ عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا۔

تنگ گلیوں کے باعث ہیوی مشینری کے پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں کئی خاندان مقیم تھے اور گرنے سے قبل عمارت کی حالت خستہ تھی، شہر کے پرانے علاقے میں اب بھی کئی عمارتیں مخدوش حالت میں موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے شہر کی بوسیدہ و خستہ حال عمارتوں کی تفصیلات فوری طلب کر لیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رہائشی عمارت گرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اداروں کو فوری، مؤثر اور ہم آہنگ امدادی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

install suchtv android app on google app store